6 جنوری 2014 - 20:30
شامی اتحاد میں اختلاف، دہشتگردوں میں جاری جھڑپیں

شام کے نام نہاد اتحاد نیشنل ٹرانجشنل کولیشن این سی ٹی شدید بحران کا شکار ہے۔

ابنا: اطلاعات ہے کہ اتحاد میں شامل کم از کم 40 ارکان نے استعفی دے دیا ہے۔ اتحاد کے سربراہ احمد الجربا کو ایک بار پھر اتحاد کا سربراہ منتخب کئے جانے سے ناراض  چالیس ارکان نے استعفی دے دیا ہے۔ استعفی دینے وانے ایک لیڈر زیاد حسن نے کہا کہ استعفی کئی وجوہات کی بنا پر دئے گئے ہیں اور جلد ہی اس بارے میں ایک بیان جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ استعفی دینے والے ارکان الگ الگ تنظیموں کی قیادت کرتے ہیں۔ زیاد حسن نے کہا کہ اتحاد، شامی عوام کے مطالبات سے بہت دور ہو گیا ہے اور اس پر کچھ خاص گروہوں کا کنٹرول ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ شام کی بشار اسد کے خلاف بنائے گئے اس اتحاد پر سعودی عرب، قطر، اردن،  امریکا، فرانس اور ترکی جیسے ملکوں کا اثر ہے۔ اتحاد میں شامل الگ الگ دھڑے الگ الگ ملکوں کی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہیں اسی لئ ان میں اختلافات بھی بہت پائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب فری سیرین آرمی اور دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام نامی دہشتگرد گروہ کے درمیان ادلب، حلب اور رقہ میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔.......

/169